Featuredپنجاب

شیخ رشید احمد کو این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

جمعرات کے روز شیخ رشید احمد کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل نے ان کی اپیل منظور کرلی۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو این اے چھپن اور ستاون سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

حلقہ این اے 55 سے اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر بھی الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی جس کے دوران ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اعجاز الحق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ٹریبونل نے ریمارکس دئیے معمولی باتوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوتے پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close