Featuredسندھ

قومی ایئرلائن اور دبئی فلائی کے درمیان ‘انٹر ایئرلائن’ معاہدہ طے

کراچی: معاہدے کے تحت قومی ایئرلائن کے مسافر کے لیے اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے فلائی دبئی کی پروازوں سے سفر کرنے کی سہولت ہوگی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) اور اماراتی ایئرلائن(فلائی دبئی) کے درمیان ‘انٹر ایئرلائن’ نامی معاہدہ ہوا ہے، دونوں ایئرلائنز ایک دوسرے کے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔

معاہدے کے تحت قومی ایئرلائن کے مسافر کے لیے اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے فلائی دبئی کی پروازوں سے سفر کرنے کی سہولت ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کم فاصلوں کے سفر کےلیے پروازوں پر پابندی لگائی جائے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے مسافر یورپ، افریقا، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے 90 سے زیادہ اسٹیشن کے لیے سفر کرسکیں گے۔

جبکہ فلائی دبئی سے آنے والے مسافروں کو بھی انٹر لائن معاہدے کے تحت پی آئی اے سے سفر کی سہولت ہوگی۔ پی آئی اے چیف ایگزیٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے معاہدے کی تصدیق کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close