Featuredاسلام آباد

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

اراکین پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کونسل برائےتحقیق آبی وسائل نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینےکا پانی صحت کیلئےنقصان دہ قراردےدیا گیا،یہ انکشاف پاکستان کونسل برائےتحقیق آبی وسائل کی سہ ماہی رپورٹ میں سامنے آیا۔

دستاویز کےمطابق ڈپٹی اسپیکر روم سمیت چھ مقامات سے پانی کےنمونے لیے گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس سےلیےگئےتمام نمونوں کا پانی آلودہ تھا،پی سی آر ڈبلیو آرکی رپورٹ کےمطابق پارلیمنٹ لاجزمیں تین بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ۔

صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایاگیا۔پارلیمنٹ ہاؤس اورلاجز میں پانی فراہمی سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close