Featuredسندھ

غیر ضروری معلومات کی بنا پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گیے، عدالت

سندھ ہائیکورٹ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف تحریک انصاف کے امیدواروں کی اپیلوں پرسماعت ہوئی،الیکشن ٹربیونل نےریٹرننگ افسران کے فیصلے کالعدم قرار دے دئیے۔

سندھ ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹریبونل

الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 116 حسنہ ندیم کی اپیل منظورکرلی،پی ایس 116 سے امیدوار امجد خان ،پی ایس 118 سےحسن زیب کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

اس کے علاوہ پی ایس 63 حیدرآباد سےتحریک انصاف کی امیدوار آرزو فیصل ،پی ایس 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبد القیوم ،پی ایس 116 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

شہباز شریف کے کاغزات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

کراچی ٹریبونل نے شہباز شریف کے کاغزات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔پی ایس 88 کے امیدوارمولانا اورنگزیب فاروقی کی اپیل مسترد کردی گئی، اورنگزیب فاروقی کے وکیل متعلقہ حلقہ کی ووٹر لسٹ میں نام کے شواہد پیش نہیں کرسکے۔

ریٹرننگ افسران غلط کام کرتا ہےتوالیکشن کمیشن اسکے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، عدالت

سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل ریٹرننگ افسران کی جانب سےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے سربراہ جسٹس عدنان کریم نےریٹرننگ افسران کی کارکردگی پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت نے ریماکس میں کہا آہستہ آہستہ معاملات ریٹرننگ افسران کے طرف بڑھ رہے ہیں،کیا ریٹرننگ افسران کو پہلے تربیت نہیں دی گئی تھی۔

نمائندہ الیکشن کمیشن نےکہا تین دن کی ٹریننگ دی ہے،جس پرعدالت نےکہا کوئی ریٹرننگ افسران غلط کام کرتا ہےتوالیکشن کمیشن اسکے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے،کیا الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔بظاہرغیرضروری معلومات کو بنیاد بناکر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گیے۔

الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 85 سے آزاد امیدوار محسن نثار پنہور ،پی ایس 91 سے آزاد امیدوار آفتاب بقائی ،پی ایس 98 سے آزاد امیدوار محمد عرفان ،این اے 242 سے آزاد امیدوار انور ترین،این اے 240 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد وہراکی اپیلیں منظور کرتے ہوئے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ ایپلیٹ ٹریبونل

کراچی الیکشن ٹریبونل میں ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا کے مسترد کاغذات کی اپیلوں پربھی سماعت ہوئی،جسٹس ارشد حسین نےریماکس دئیےکہ جو کاغذات مسترد ہوئے کئےاس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی ہے۔

وکیل فہمیدہ مرزا نےکہا جی اس فیصلے کے خلاف اپیل فائل کردی ہے،بینک سے قرض کمپنی کے نام پر لیا تھا اپنے نام پر نہیں لیا تھا۔

وکیل اعتراض کنندہ ‏ نےکہا امیدوارکو اپنے اثاثے اورواجبات کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے۔

حماداظہر کےوالد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہورہائیکورٹ ایپلیٹ ٹریبونل سے این اے129سے حماداظہر کےوالد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close