Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کو سہولتوں کی فراہمی نگراں حکومت کی ذمے داری ہے

اسلام آباد :نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سہولتوں کی فراہمی نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔ نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ساری جنگ معیشت اور اقتصادیات کی ہے، ہم نے اپنی زیادہ تر ضروریات قرضوں پر چلائی ہیں، سیاسی جماعتیں اس گڑھے سے نکلنے کا منشور دیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے۔ آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے۔ الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے، انہیں بہتر کریں گے، ملک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں، انشاء اللّٰہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ صرف بات چیت ہمارے مسائل کا حل نہیں، ہمیں تلخ مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کا سال ہے اور انتخابات سےکچھ دن دور ہیں، انتخابات کے انعقاد میں کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر قائم ہے، واحد آئینی ادارہ الیکشن کمیشن ہے جس نے شیڈول بھی دینا ہے اور تاریخ بھی دینی ہے، اس میں کسی قسم کی تبدیلی کا اختیار کسی دوسرے ادارے کے پاس نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close