Featuredدنیا

فوزیہ جنجوعہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پہلی پاکستانی امریکن میئر منتخب

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل میں فوزیہ جنجوعہ پہلی پاکستانی امریکن میئر منتخب ہو گئیں۔

پہلی پاکستانی امریکن میئر فوزیہ جنجوعہ نے شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن کریم پر حلف لیا۔

فوزیہ جنجوعہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی پس منظر پر فخر ہے، یہ اعزاز ہے کہ وہ شہر کی پہلی مسلم اور پاکستانی میئر بنی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا ان کے والد کا تعلق چکوال اور والدہ کا تعلق لاہور سے ہے، والدین 1970 میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا ہی میں پیدا ہوئی تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close