Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے ’’بلے باز‘‘ کے پلان بی کے بعد نیا حکم نامہ

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف ’ پلان بی‘ کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے ’’بلے باز‘‘ کے پلان بی کے بعد الیکشن کمیشن کا نیا حکم نامہ بھی سامنے آ گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کودھوکا دیکرقانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ آراوزایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اکثر امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں الیکشن کمیشن کودھوکا دیا جارہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جو امیدوار کسی اور جماعت کا ممبر ہو اور دوسری جماعت کا نشان مانگے اسے وہ نہ دیاجائے، ریٹرننگ افسران ایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں۔

الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ہدایت کی تھی کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس ریٹرننگ افسران کے دفاترمیں جمع کروائیں۔ تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close