Featuredدنیا

یقین ہے دونوں فریقین تحمل ، بردباری کا مظاہرہ کریں گے اور کشیدگی سے گریز کریں گے: چین

ایران اور پاکستان ہمارے دوست ممالک ہیں دونوں اثرو رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں

بیجنگ: اگر دونوں فریقین چاہیں تو ہم صورت حال بہتر کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں پر کارروائیوں کے تبادلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں فریقین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کو توقع ہے کہ دونوں فریقین تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے اور کشیدگی سے گریز کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر دونوں فریقین چاہیں تو ہم صورت حال بہتر کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
ماؤ نینگ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان ہمارے دوست ممالک ہیں اور دونوں اثرو رسوخ رکھنے والے ممالک ہیں۔

پاکستان اور ایران دونوں چین کے انتہائی قریبی اتحادی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے 17 جنوری کو بلوچستان کے علاقے میں اچانک حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close