Featuredدنیا

امریکا کے ممکنہ صدر جوبائیڈن کا بڑا اعلان

واشنگٹن : امریکا کی 24 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست ایریزونا میں ڈیموکریٹس نے فتح حاصل کرلی، کامیابی پر امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، ہم 300 الیکٹورل ووٹ جیت جائیں گے، امریکی تاریخ میں پہلی بار 74 ملین سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

ان خیالات کا اظہار امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کیونکہ عوام اس ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں، آپ کاووٹ گنا جائے گا،چاہے مخالفین کتنی بھی مزاحمت کریں، ہماری سیاست کا اولین مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کسی کو کھونے کا دکھ کیا ہوتا ہے، ہم سیاست میں مخالف ضرور ہیں مگر کسی کے دشمن نہیں، بطور صدر مجھ پر تمام عوام کی ذمہ داری ہوگی۔

امریکا کے نئے ممکنہ صدر نے کہا کہ کورونا وائرس سے لاکھوں امریکی جان سے گئے جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے، امریکہ میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، کوروناوائرس سے 2کروڑ سے زائد لوگ بےروزگار ہوئے، عالمی وبا پر قابو پانےکیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے ماحولیات اورمعیشت کی بہتری کیلئے ووٹ دیا،انتشار اور اختلافات میں الجھ کر وقت ضائع نہیں کرناچاہتا، ہمارا معاشی منصوبہ کورونا کے بعدنقصان پرقابو پانے کیلئے ہوگا، صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کریںگے، جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24سالوں میں پہلی بارڈیموکریٹس نے ریاست ایریزونا سے کامیابی حاصل کی ہے، ہم مجموعی طور پر300الیکٹورل ووٹ جیت جائیں گے، تاریخ میں پہلی بار74ملین سے زائدووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے لیکن وہاں بھی جوبائیڈن ہی آگے دکھائی دے رہے ہیں، جوبائیڈن کو 28ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ حاصل ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر جوبائیڈن پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں مزید 20 الیکٹورل ووٹس مل جائیں گے گے جس کے بعد ان کی صدر بننے کی راہ ہموا ر ہو جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close