Featuredپنجاب

جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

جاموشورو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاموشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دوران اعلاج دم توڑ گیا۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر خانوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار وین اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو وین کاٹ کر نکالا گیا۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دو افراد اسپتال میں دو توڑ گئے۔ اسپتال میں موجود 7 زخمیوں سے بھی کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close