Featuredخیبر پختونخواہ

پشاور کی صدر موبائل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہوگئی، کروڑوں روپے کا مال جل گیا۔

پشاور کے علاقے صدرمیں موبائل مارکیٹ میں لگی خوفناک آگ کو لگے 7 گھنٹے ہوگئے۔ فائربریگیڈ کی 26 گاڑیاں اور 123 فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ تیسرے درجے کی آگ کو 60 فیصد تک بجھادیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبرکے فائرٹینڈرز اور فائر فائٹرز موجود ہے، آپریشن میں 4 باؤزر اور اسنارکل بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹائم سینٹر کی بیسمنٹ کی دکانوں میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، موبائل بیٹریوں کے پھٹنے کی وجہ سے آگ پورے پلازہ میں پھیل گئی۔ سینٹرمیں موبائل شاپس، بیٹریاں اور ریپرنگ کے 200کاؤنٹرز موجود ہیں۔

بلال احمد فیضی کا کہنا ہے کہ عمارت میں داخلے کا ایک ہی راستہ ہے، عمارت میں پھنسے 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، موبائل سینٹر سے ملحقہ گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوج اور دیگرسیکیورٹی ادارے بھی موقع پر موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close