Featuredتجارت

آئی ایم ایف کی پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ کے بلند خطرات کی نشاندہی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ کے بلند خطرات کی نشاندہی کر دی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی یقین دہانی کرا دی۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو اگلے 3 سال میں 71 ارب 88 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے۔ بیرونی فنڈنگ میں شارٹ فال یا سست روی کی صورت میں حکومت کو مہنگے مقامی قرضوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق صرف رواں مالی سال 24 ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ درکار ہے جبکہ 2025 میں میں 22 ارب 24 کروڑ ڈالر، 2026 میں بھی 24 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم غیر پائیدار اور بیرونی خطرات زیادہ ہیں، چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک سے بھاری فنانسنگ درکار ہوگی۔

ایکسٹرنل فنانسنگ میں شارٹ فال کی صورت میں مہنگے مقامی قرضوں پرحکومتی انحصار بڑھ جائے گا۔ اس کے نتیجے میں نجی شعبے کیلئے قرضوں کی گنجائش مزید کم ہو جائے گی۔ ان فلوز میں تاخیر سے یورو، اسکوک بانڈز کے اجراء اور زرمبادلہ ذخائرمیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

بیرونی فنڈنگ میں شارٹ فال یا سست روی کی صورت میں پاکستان کو دوست ملکوں کی جانب سے قرضوں کے رول اوور کی ضرورت ہوگی، عالمی سطح پر مہنگائی، سخت شرائط اور تنازعات کے نتیجے میں ایکس چینج ریٹ پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close