Featuredاسلام آباد

الیکشن ڈیوٹی کیلئے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد میں 8 فروری کے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کیلئے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ الیکشن تک تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ شہر کو انتظامی طور پر ڈی آئی جی سطح کے افسروں کے زیر نگرانی شرقی اور غربی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب ہوں گے۔ سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دس ہزار اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پانچ سو خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست کی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ الیکشن سے قبل اور بعد میں اسلحے کی نمائش، احتجاج، ہوائی فائرنگ یا امن عامہ میں خلل پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ آئی جی اکبر ناصر نے دوٹوک کہہ دیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close