اسلام آباد

عسکری حکام نے قومی سلامتی کمیٹی کو پاک امریکہ تعلقات پر سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد: وزارت خارجہ اور عسکری حکام نے قومی سلامتی کمیٹی کو پاک امریکہ تعلقات سمیت ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارلیمانی رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور مشیر خزانہ نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو پاک امریکہ تعلقات سمیت موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ تین گھنٹوں تک جاری رہنے والے اہم اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ نہیں دی گئی۔ اجلاس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے مختصرغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی حکام کی جانب سے بریفنگ سےاجلاس کے شرکاء مطئمن ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بنیادی مقصد قومی سلامتی کو درپیش صورتحال پر غور کرنا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close