Featuredاسلام آباد

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سننے والے جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نیب مقدمات سننے والے جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست واپس لے لی۔ وزارت قانون و انصاف نے جج محمد بشیر کی رخصت کی درخواست منظور نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے رخصت کی درخواست منظور نہیں کی، جس کی وجہ سے درخواست واپس لی گئی۔ جج محمد بشیر نے بیماری کے باعث24 جنوری سے14 مارچ تک چھٹی کی درخواست دی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اور وازرت قانون انصاف کو لکھے گئے خط میں،جج محمد بشیر کا کہنا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر

واضح رہےجج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے دو ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close