Featuredسندھ

لاپتہ افراد کیس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ نے 9 سال سےلاپتہ شہری سمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی درخواستوں پرڈی آئی جی انویسٹی گیشن سےآئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں 9 سال سےلاپتہ شہری سمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہےکہ ریاست اللہ 9 سال سے لاپتا ہے اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا گیا،عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار اب تک کیا اقدامات ہوئے ہیں؟22 جے آئی ٹیز 15 صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہو چکے ہیں۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نےریماکس دئیےکہ لاپتا شہری کو 9 سال ہو چکے ہیں اب تک اس کا سراغ نہیں لگا سکے،آپ لوگ پریشان نہیں ہوں ہم آپ کو انصاف دلوائیں گے۔

بعدازاں عدالت نے ریاست اللہ،سمیر خان آفریدی ،واجد سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرکےجے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close