Featuredپنجاب

اگر بارش کے بعد یہ صورتحال لاہور کی ہوتی تو الیکشن سے دستبردار ہوجاتا

کل کراچی میں بارش کے پانی کا سمندر سے موازنہ ہوگیا ، شہباز شریف

لاہور: ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ چور کون ہے، تحریک انصاف والے اب اپنی پارٹی کے بجائے ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر ووٹ دیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے،لیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سمندر بنا ہوا ہے، میں نے کہا تھا بلاول سے مناظرہ نہیں موازنہ ہونا چاہیے کل کراچی میں موازنہ ہوگیا، کل کراچی میں بارش کے پانی کا سمندر سے موازنہ ہوگیا، اگر بارش کے بعد یہ صورتحال لاہور کی ہوتی تو میں الیکشن سے دستبردار ہوکر بلاول سے کہتا میرے حلقے سے الیکشن لڑلیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے اچھے تعلقات رہے ہیں وہ جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں، الیکشن لڑنے کا ہر ایک کو حق حاصل ہے، کوئی بھی الیکشن لڑے اپنی مہم چلائے، بینرز لگائے اپنا مقدمہ پیش کرے، لیکن پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close