Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے چھبیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے چھپوائے گئے چھبیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے۔

اسی سی پی اعلامیے کے مطابق سوشل میڈ یا پر غلط ، گمراہ کن اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ جیل میں ڈالے گئے مختلف ووٹرز کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔

ترجمان الیکشن،کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر اپنے حلقہ کے پوسٹل بیلٹس کی امیدواروں اور الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی کرتا ہے اور یہی بیلٹ پیپر حتمی رزلٹ میں شامل کئے جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close