Featuredاسلام آباد

الیکشن 2024، پرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات

الیکشن 2024ء کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے ملک بھرمیں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ 23940 سکیورٹی اہلکارمستقل طورپرالیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے،پاک فوج اورسول آرمڈ فورسز کےمجموعی طورپر 130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پرمامور ہونگے۔

الیکشن کےپرامن انعقادکیلئےملک بھرمیں پولیس کے 465736 مجموعی طورپراہلکار تعینات ہونگے،امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی،سول آرمڈ فورسز اور پولیس کےمجموعی طور پر 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پنجاب میں الیکشن کےپرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکارتعینات ہونگے،صوبہ سندھ میں 110720،خیبرپختونخوا میں 92535 اوربلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close