Featuredاسلام آباد

ایف آئی اے اور نیب شوگر ملوں کا آڈٹ کریں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا تمام شوگر ملز کو آڈٹ کرنے کا فیصلہ، ایف آئی اے اور نیب شوگر ملوں کا آڈٹ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر ملوں کے آڈٹ کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت 1985 سے اب تک تمام شوگر ملوں کا آڈٹ کروایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران گندم اسکینڈل کے ذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ بھی کردیا، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی امور اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو مشکل مالی صورت حال کے پیش نظر کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس کے دوران اے سی بھی بند کرا دئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close