Featuredاسلام آباد

انتخابات 2024 : آزاد امیدواروں کا مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان

اسلام آباد: تحریک انصاف کا نئی حکمت عملی پر کام شروع،مخصوص نشستوں کیلئے ایم ڈبلیو ایم میں ضم ہونے کا امکان

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا قوی امکان ہے ۔ایم ڈبلیو ایم میں ضم ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں حاصل ہو جائینگی ۔

مجلس وحدت کا 2014 میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد سے دیرینہ تعلق رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان ہے تاکہ انہیں منظم کیا جاسکے اور خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں بھی حاصل کی جاسکیں۔
مجلس وحدت المسلمین کے حمید حسین این اے-37 کرم (پاراچنار) کی نشست 58 ہزار 650 ووٹوں کے ساتھ جیتنے میں کامیاب رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساجد طوری کو شکست دی جنہوں نے 54 ہزار 384 ووٹ حاصل کیے۔

اتفاق سے مجلس وحدت المسلمین پی پی 18 راولپنڈی سے جیتنے والے اپنے امیدوار راجا اسد عباس کی موجودگی کے سبب پنجاب اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کو یہی فائدہ پہنچانے کی پوزیشن میں ہے۔

پنجاب اسمبلی میں 297 جنرل نشستیں ہیں جن میں سے 66 خواتین کے لیے اور 8 غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین یا کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے سے پی ٹی آئی پنجاب میں 24 خواتین اراکین اسمبلی حاصل کر سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  نے کہا کہ  ہمارے اراکین اسمبلی مجلس وحدت المسلمین یا کسی دوسری جماعت میں شامل ہوں گے یا آزاد رہیں گے، اِس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

مجلس وحدت المسلمین کے سیاسی امور کے سیکرٹری اسد نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے تاحال پی ٹی آئی قیادت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close