Featuredاسلام آباد

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 50 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفیکیٹ  جمع کروانا شروع کردیئے۔

پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد اور 50 سے زائد آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مخصوص نشستوں کیلیے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا۔
اپنے خط میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 50 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی سرٹیفکٹ بھی جمع کروادیے ہیں۔
اُدھر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفیکیٹ جمع کروانا شروع کردیئے۔
خیبرپختونخوا سے 60 ارکان اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حلف نامے خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے پاس جمع کرادیے ہیں۔

تمام نومنتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل منگل کے روز تک حلفے جمع کرادیں، شمولیت سے خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کی حکومت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close