Featuredدنیا

مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

 سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔

ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فلسطین کا پرچم لہرانے اور سیکورٹی اہلکاروں کی خاتون کو منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close