Featuredپنجابکھیل و ثقافت

ڈپٹی کمشنر ملتان کی کرکٹرز کی فیملی سے بدتمیزی پر مریم نواز نے نوٹس لے لیا

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان اسٹیڈیم واقعے پر کرکٹر محمد عامر کو فون

کرکٹر محمد عامر نے اہلخانہ سےبدتمیزی کرنے پر نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے الزام عائد کیا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میچ کے دوران مبینہ طور پر میرے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاجواز باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے!۔

محمد عامر نے مریم نواز کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے واقعے پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

26 فروری کو ضلعی انتظامیہ کے افسران نے محمد عامر، عمر امین اور معین خان کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر کر دیا جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ اس طرح کا ناروا رویہ اختیار کریں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان اسٹیڈیم واقعے پر کرکٹر محمد عامر کو فون کرکے معلومات حاصل کیں۔

قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ پر مریم نواز نے نوٹس لیا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں۔

محمد عامر نے لکھا کہ ’ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے‘ میں آپ ( مریم نواز) کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close