Featuredتجارت

ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل صرافہ ایسویشن کے مطابق آج بروز بدھ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کم ہوکر 214800 روپے پر آگئی

اس کےعلاوہ دس گرام سونا 944 روپےسستا ہوکر 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپےکا ہوگیا، دس گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 810 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 2570 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2048 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close