Featuredکھیل و ثقافت

ملتان سلطانز پی ایس ایل9 کی پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

کراچی کنگزپی ایس ایل 9 میں 6 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے ہرادیا۔
ملتان سلطانز کے 189 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
عثمان خان نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 58 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی طرف سے بلیسنگ موزربانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز اپنے 7 میچ کھیل چکی ہے اور اسے اب تک صرف ایک ہی میچ میں شکست ہوئی اور 6 میں کامیابی ملی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز کی چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہےاسلام آباد کی چوتھی اور لاہور قلندرز کی چھی پوزیشن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close