Featuredاسلام آباد

پاکستان میں ہونے والا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے : سربراہ ایم ڈبلیو ایم

پی ٹی آئی جیتی ہوئی ہے ، اسے مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے ، علامہ ناصرعباس

اسلام آباد: آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں ،  8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قانونی حق حاصل ہے، وہ جیتی ہوئی ہے، اسے مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ 14 دنوں کے اندر فارم 45 پبلش کرنے کی ذمے داری تھی لیکن فارم 45 پبلش نہیں کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں اس لیے آئے ہیں کہ عدالت آرڈر کرے کہ فارم 45 پبلش کیے جائیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close