Featuredپنجاب

مجھے 6 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا، مقدمہ درج کراؤں گا، سردار لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مجھے 6 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا جس پر مقدمہ درج کراؤں گا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سردار لطیف کھوسہ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مجھے 6 گھںٹے حبس بے جا میں رکھا گیا اور حبس بے جا میں رکھنے پر میں مقدمہ درج کراؤں گا۔

اے ٹی سی لاہور کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس خود بھی معذوری کا اظہار کر رہی تھی کہ ہمیں حکم ہے، 6 گھنٹے بعد مجھ سے 20 ہزار کا مچلکہ لے کر چھوڑا گیا، پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق بھی چھیننے کی کوشش ہوئی۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگی رہنما سعد رفیق نے کل فون کر کے کہا کہ میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ڈرائیور اور گاڑی کو کسی دہشت گردی کے مقدمہ میں ڈال دیا ہے، اتوار کا دن تھا کوئی سڑک بلاک نہیں کی ، نہ ہی کوئی توڑ پھوڑ کی، کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا ، کیمروں میں سب کچھ محفوظ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close