Featuredدنیا

اسرائیل اپنی ڈھٹائی پر قائم، جنگ بندی کا بین الاقوامی دباؤ مسترد کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کیخلاف جنگ میں اہداف حاصل نہ کرنے کا اعتراف کرلیا

اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا بین الاقوامی دباؤ مسترد کردیا اور اسرائیلی جنگی کابینہ نے غزہ میں رفح آپریشن کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے مصر سے متصل علاقے رفح میں فوجی آپریشن کریں گے، جنگ کے علاقوں سے فلسطینیوں کا انخلا کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا خاتمہ اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی چاہتے ہیں، اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

نیتن یاہو نے انوکھی منطق دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے بجائے حماس اور اس کے سرپرست ایران پر دباؤ ڈالیں۔

انکا کہنا تھا کہ تمام مقاصد حاصل کیے بغیر جنگ روکنے کا مطلب اسرائیلی شکست ہے۔ عالمی دباؤ حماس کے خلاف جنگ میں ہمیں مقاصد حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اسرائیل میں قیادت کی تبدیلی کےلیے نئے انتخابات سے متعلق دباؤ بڑھا رہا ہے۔ نئے انتخابات کا اعلان اسرائیل کو مفلوج کردے گا۔

واضح رہے کہ سابق اسرائیلی فوجی کمانڈر یٹزہک برک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close