Featuredاسلام آباد

اسلام آباد: ایف نائن پارک میں بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اسلام آباد کے سب سے بڑے تفریحی پارک میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم ساجد نے بچی کو بہلا پھسلا کر ایف نائن پارک لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کا مؤقف ہے کہ وہ طلاق یافتہ ہے اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹی کو مہرین نامی خاتون لے کرگئی اور وہاں سے ساجد پارک میں لے گیا۔ رات گیارہ بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا البتہ پارک میں 40 سے زائد کیمرے ہونے کے باوجود زیادتی کے پے در پے واقعات سامنے آنا بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close