Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت عظمی نےفیصلےمیں کہاکہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کوریٹائڑ جج تصور کیاجائےگا،جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن بھی کالعدم قرار دیاجاتا ہے،سپریم کورٹ نےجسٹس شوکت عزیزصدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کالعدم قراردےدی۔

عدالتِ عظمیٰ نےجسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلےمیں کہاگیاکہ بدقسمتی سےسپریم کورٹ فیصلہ میں تاخیرہوئی،جسٹس شوکت عزیزصدیقی ریٹائرمنٹ کی عمرکوپہنچ گئے،انھیں بطورجج بحال نہیں کیاجاسکتا،وہ ریٹائرڈ جج کی تمام مراعات، پنشن کے اہل ہیں۔

فیصلے کےمطابق جسٹس شوکت عزیزصدیقی کومحض الزامات عائد کرنےپر برطرف کیا گیا،مس کنڈکٹ پرجج کوشفاف ٹرائل کاموقع دےکرہی برطرف کیا جا سکتا ہے، انھیں اپنے الزامات ثابت کرنےکاموقع نہیں دیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ کے5رکنی لارجربینچ نے23 جنوری کوشوکت عزیزصدیقی کیس کا فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close