Featuredپنجاب

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

4ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں4دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مصطفیٰ، قدرت اللہ اور اسلام الدین شامل ہیں، دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ باروداور دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں مزید دہشت گردوں کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close