Featuredاسلام آباد

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی

اسلام آباد:سینیٹ کی 48 نشستیں خالی تھیں جن میں سے 18 پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے  19 نشستوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ جاری ہے

سینیٹر کا انتخاب 6 برس کے لیے کیا جائے گا۔ ووٹنگ صبح 9 بجے سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہوگئے۔

اس سال سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہوئی تھیں جن میں سے 18 پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار جبکہ پنجاب میں 7 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ آج باقی 30 نشستوں پر مقابلہ تھا تاہم کے پی کی 11 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہونے سے اب 19 پر مقابلہ جاری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close