Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ کے 5 ججز کو بھی مشکوک پاؤڈر ملے دھمکی آمیز خطوط موصول

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 5 ججز کو بھی مشکوک پاؤڈر ملے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ملے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو دھمکی آمیز خط لاہور رجسٹری میں موصول ہوا۔

دھمکی آمیز خطوط پر وفاقی پولیس نے الگ سے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جائے گا۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ کے 4 فاضل ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہوئے تاہم خطوط کو کھولا نہیں گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالتی عملے کی جانب سے خطوط کو کھولا نہیں گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشکوک خطوط جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام سے موصول ہوئے ہیں۔ مشکوک خطوط موصول ہونےکےبعددونوں ججزنےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ کے 8 ججز کو مبینہ اینتھریکس کےخط موصول ہوئے تھے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تصدیق کی تھی کہ ان سمیت تمام آٹھ ججوں کوخط ملے، ایک جج کے عملے نے خط کھولا تواس میں پاؤڈر تھا اور خط کھولنے والے عملے نےآنکھوں میں سوزش کی شکایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close