Featuredدنیا

ایران کے جوابی حملے کی صورت میں امریکا اسرائیل کو مکمل سپورٹ کرے گا : جوبائیڈن

ایرانی جوابی حملے سے قبل امریکہ کی اسرائیل کو مدد کی یقین دہانی ، امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے جو کر سکا کرے گا۔

امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے اسرائیل کو یقین دلایاہے کہ ایران کے جوابی حملے کی صورت میں امریکا انہیں مکمل طور پر سپورٹ کرے گا۔

جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ ایران شام میں اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل پر حملے کی تیاری کر رہا ہے لیکن امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے جو کر سکا کرے گا۔

یاد رہے کہ تقریباً 10 روز قبل اسرائیل نے شام میں ایران کی سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر سمیت کئی سفارتی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران شام میں سفارتی تنصیبات پر حملے کو ایران پر حملہ تصور کرتا ہے اور اس حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close