Featuredبلوچستان

بلوچستان کے 20 اضلاع میں بارشیں متوقع ، طاقتور مغربی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل

چمن، زیارت، کوژک ٹاپ، شیلاباغ میں تیز بارش بھی ہورہی ہے

کوئٹہ: بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی  ہے۔

چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، خانوزئی، مسلم باغ، زیارت، سنجاوی میں غیر معمولی طوفانی ہوائیں چل پڑیں۔

آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگیا۔

چمن، زیارت، کوژک ٹاپ، شیلاباغ میں تیز بارش بھی ہورہی ہے۔

30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی ہوائیں پاک افغان سرحدی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں غیرمعمولی مغربی سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق غیر معمولی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close