Featuredدنیا

ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلیے 10 سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے : امریکی دعویٰ

امریکی اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر حملہ کرسکتا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کرلیے ہیں اور وہ سفارتخانے میں اپنے ہلاک ہونے والے نمائندوں کو بدلہ لے سکتا ہے۔

امریکی اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلیے 10 سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے ہیں۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، ہم اسرائیل کے دفاع سے واقف ہیں اور اسکی حمایت کریں گے، ایران کو اسکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے سفارت خانے کے احاطے پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر تھا۔ حملے میں ایک اعلیٰ ایرانی جنرل اور 6 دیگر ایرانی فوجی افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close