دنیا

حماس کا اسرائیل کو بھر پور جواب ، اسرائیل گونج اٹھا

 تل ابیب: فلسطین کی شہری آبادیوں پر حملوں کے بعدمزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ کی برسات کر دی۔

صیہونیوں پر میزائلوں کی برسات، شام کی سرحد سے اسلامی مقاومتی گروہ کی جانب سے رات گئے اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب پر میزائلوں کی بارش کردی گئی ۔

فلسطین کی شہری آبادیوں پر حملوں کے بعدمزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ کی برسات کر دی ہے۔ حماس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دارلحکومت سمیت کئی علاقوں پر 130 راکٹ فائر کیے ہیں۔

راکٹوں کی برسات کے بعد پورا اسرائیل الرٹ سائرن سے گونج اٹھا۔ راکٹ لگنے سے متعدد اسرائیلی ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تل ابیب میں کوئی راکٹ حملے میں مارا گیا ہو۔

فلسطینی و کشمیریوں کی جانوں پر عرب ملکوں کی تجارت کو ترجیح، 41 ملکوں کی فوج بھی غائب ،حماس نے اسرائیل کو خبر دار کیا تھا کہ اگر اس نے حملے نہ روکے تو پھر جوابی بھی ویسا ہی دیا جائے گا۔

اسرائیل کی جانب سے منگل کی شام ایک 13 منزلہ عمارت پر میزائل داغا گیا جس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی۔ جواب میں حماس اور اسلامی جہاد نے بھی میزائل داغے۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ تین روز کے دوران حماس کی جانب سے 700 میزائل داغے گئے ہیں۔ اسرائیل نےفوری طور پر جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

12 روز سے جاری اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور سلامتی کونسل کی مزمت کے باوجود فلسطینیوں پر ظلم کا سلسلہ نہیں رکوایا جا سکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close