Featuredتجارتدنیا

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دکھائی دیا

ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالرز فی بیرل پر مستحکم ہے۔

ایران اسرائیل تنازع کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالرز فی بیرل پر مستحکم ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت ایشیائی مارکیٹ میں 85 ڈالرز فی بیرل پر مستحکم ہے۔

گزشتہ ہفتے سے جاری ایران و اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کی جانب سے اس تنازع کے تناظر میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے اور اس کے اثرات مستقبل قریب میں مرتب ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے تاہم گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اب خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دکھائی دے رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close