Featuredپنجاب

عوام سے کیے وعدے کے مطابق ملکی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے، شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام سے کیے وعدے کے مطابق ملکی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے، محنت سے ترقی وخوشحالی، معاشی استحکام کے اہدف جلد حاصل کرلیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کی سعودی وفد کے کامیاب دورے کیلئے کاوشوں کوسراہا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے مشکورہیں، سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی سے سعودی وفد نےدورہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد پاکستانی وزرا اور حکام کی تیاری سے متاثرہوا، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےاس کابرملا اظہارکیا، سعودی وفدکے دورے سے ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل کویقینی بناناہے۔

انہوں نے کہا کہ پرانےطریقہ کارپر چلنے کی گنجائش ہے نہ اس کی اجازت دوں گا، عوام سےکیے وعدے کے مطابق ملکی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے، محنت سےترقی وخوشحالی،معاشی استحکام کے اہدف جلدحاصل کرلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close