Featuredسندھ

سابق نگران وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کے الزامات مسترد کردیئے

سابق نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے سندھ حکومت کے الزامات مسترد کردیئے۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ اگست سے فروری تک نگران حکومت کے دور میں کراچی میں کرائم ریٹ نیچے تھا، صوبائی وزراء کے بیانات پرحیرانی ہوئی، ہم نے اچھی ریفارمز کیں۔

حارث نواز نے اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ بیروزگاری اور 15 سال سے نوکریوں پر عائد پابندی کو قرار دے دیا۔ کہا ہر ایم پی اے اور ایم این اے چاہتا ہے تھانوں میں ان کے افسران تعینات ہوں۔

کچے کا مسئلہ کیا ہے اور جرائم میں کون کون ملوث ہے؟ سوال کے جواب میں سابق وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کچے کا مسئلہ سیاسی، وارداتوں میں سردار ملوث ہیں، سرداروں میں کچھ ایم این اے اور ایم پی ایز بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچے میں اربوں کی سرکاری زمین پر فصلوں کی رسہ کشی ہے، پکے میں پتھاریدار سرداروں کے کان اور آنکھیں ہوتے ہیں، ڈاکوچوکیوں سے پولیس والوں کو اٹھاکرلے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی اس معاملے کو دیکھیں۔

بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے مزید کہا کہ میں نے کبھی سیاسی دباؤقبول نہیں کیا، سندھ حکومت کو تجویز دی کہ اچھے تفتیشی افسر اور تھانوں میں افسران کو مستقل تعینات کیاجائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ میں نگراں حکومت کی دور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close