Featuredاسلام آباد

معافی وہ مانگتا ہے جو غلطی کرے : حنا کھر

 مفاہمت کی طرف جانا اچھی بات ہے لیکن یہ بات پارلیمان سے شروع ہونی چاہیے۔

حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی آدمی ہیں اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان بتائیں سیاسی مذاکرات پاکستان کے اندر کیوں نہیں ہو سکتے، ہمیں پارلیمنٹ میں تو ایسا نظر نہیں آیا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیرخارجہ نے بیان دیا کہ معافی دینے کے لیے تیار ہیں، جس پر سامنے سے جواب آیا کہ معافی وہ مانگتا ہے جو غلطی کرے، کیا مذاکرات کے لیے وزیراعظم نے پاکستانی قوم کو اعتماد میں لیا؟

سابق وزیرخارجہ  نے کہا ہے کہ مفاہمت کی طرف جانا اچھی بات ہے لیکن یہ بات ٹی وی انٹرویو سے نہیں پارلیمان سے شروع ہونی چاہیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close