More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آبادتجارت

پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئیں۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم قیمتیں بڑھائیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 4 روپے کا اضافہ کیا ہے، یکم اکتوبر سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 127 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close