Featuredاسلام آباد

ایرانی خاتون اول کا دورہ پاکستان کے موقع پر مصروف دن ، ایرانی سفارتخانے میں تقریب

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان پر ہیں اور اس موقع پر خاتون اول جمیلہ سادات عالم الہدیٰ بھی ہمراہ ہیں جنہوں نے ایرانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب نسواں میں خصوصی شرکت کی جبکہ نمل یونیورسٹی کے ثقافتی میلے کا افتتاح بھی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی خاتون اول نے پاکستان سویٹ ہوم کا بھی دورہ کیا ، انہوں نے اقدار و روایات کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کیلئے کامیابی سے اہم کردار ادا کرنے پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین بھی پیش کیا ، ایرانی خاتون اول نے یتیم بچوں کو پرورش کا محفوظ ماحول فراہم کرنےکوسراہا ، اور طلباء کو تعلیم و کردار سازی پر توجہ مرکوز رکھنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر عالم الہدیٰ اور آصفہ بھٹو زرداری نے ہونہار بچوں میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔

ایرانی خاتون اول نے ایرانی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ تقریب نسواں میں بھی شرکت کی اور اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئیں ۔انہوں نے نمل یونیوسٹی میں بہار میلے کاافتتاح کیا اور پاکستانی دستکاریوں کے سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور کہا کہ پاک ایران تعلقات انتہائی اہم اور دونوں برادر ہمسایہ ممالک مشترکہ مذہب، تاریخ و ثقافت سے منسلک ہیں ۔ ایرانی خاتون اول نے بے نظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی اور آصفہ بھٹو زرداری کو اپنی کتاب پیش کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close