Featuredپنجاب

اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عمران خان کے این اے 108 کے کاغذات مسترد

فیصل آباد: عمران خان کے کراچی کے 3حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں جبکہ این اے 108 فیصل آباد سے مسترد ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

ضلعی الیکشن کمشنر نے عمران خان کے این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عمران خان کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر این اے 108 نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

25 ستمبر کو ہونے والے انتخابی معرکے کے لیےعمران خان کے کراچی کے 3حلقوں سمیت 8 نشستوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close