Featuredدنیا

پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکا کا ردّعمل

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں

پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکا کا ردّعمل سامنے آگیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

امر یکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close