Featured

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا پولیس پہ دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں سخت ناکہ بندیاں، موٹر سائیکل پر پابندی، دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو پولیس اور سکیورٹی ادارے روکنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکے۔ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے کہ جس میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے ایک بار پھر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے۔ ملزمان ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زور دار دھماکے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچے۔ دستی بم حملے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ دستی بم حملے کا واقعہ تھانہ ستی کی حدود فقیرنی گیٹ پہ پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس ناکے پہ دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے چیک پوسٹ پر تعینات دو پولیس اہلکار افتخار حسین اور خیام ساکنان صوابی شدید زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close