Featuredاسلام آباد

بھارت کے ساتھ کشیدگی: آرمی چیف قمر باجوہ 4 اپریل کو دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

اسلام آباد: سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کو بھارت کے ساتھ کشیدگی و سرحدی صورتحال پر 4 اپریل کو بریفنگ دیں گے۔ آرمی چیف کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی جس کی سربراہی امجد خان کریں گے۔آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور انٹر نیشنل بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

پارلیمنٹ کی 21 رکنی دفاعی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین شامل ہوں گے جنہیں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔دفاعی کمیٹی کو جی ایچ کیو اور مسلح افواج کے امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا، کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close