Featuredاسلام آباد

مشرقی پاکستان کی علیحدگی بہت بڑا حادثہ تھا، مشرقی پاکستان کے لوگوں کو نمائندگی نہیں دی گئی، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  فاٹا کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی بہت بڑا حادثہ تھا، مشرقی پاکستان کے لوگوں کو نمائندگی نہیں دی گئی، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ احساس نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ان کوحق نہیں دے رہا اورجب کوئی علاقہ پیچھے رہ جائے تو ہم سب کو مل کر اٹھنا چاہیے۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جائے، پاکستان کے دشمن احساس محرومی کو منفی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا کےعوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے،  فاٹا کی آوازاب ہر جگہ سنی جائے گی، فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے وہاں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی بڑھائی جارہی ہیں، فاٹا کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے متفق ہیں، فاٹا میں جتنا نقصان ہوا اسے صرف خیبرپختونخوا پورا نہیں کرسکتا۔ فاٹا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے تمام صوبوں کو مالی طورپرمدد کرنا ہوگی، ہرصوبہ فاٹا کو 10 سال کے لئے این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close