Featuredدنیا

ایران امریکا کشیدگی، سعودی عرب 8 ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ خریدے گا

واشنگٹن: ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو 8 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فروخت کے فیصلے کے متعلق کانگریس کی انتظامیہ کو مطلع کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران کی خاص سرگرمیوں کے لیے ہتھیاروں کی فوری فروخت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم بنیادی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، مائیک پومپیو

انہوں نے الزام لگایا کہ ایران کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ کے استحکام اور امریکی دفاع کے لیے خطرہ ہیں اور ایران کے مشرق وسطیٰ سمیت خلیج میں مزید رجحانات کو روکنے کے لیے جلد از جلد ہتھیاروں کی منتقلی کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ ہتھیاروں کی ایسی فروخت کو عموماً کانگریس کی منظوری چاہیے ہوتی ہے، لیکن صدر ٹرمپ نے 8 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری کے لیے وفاقی قانون کے ایسے پہلو کا استعمال کرنے جا رہے ہیں، جسے کم ہی کام میں لایا جاتا ہے اور اس کی مدد سے منظوری کے عمل میں کانگریس کا کردار نہیں رہتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close